لاہور  اداکارہ میرا نے عمران خان کے دھرنے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے میراکا کہنا تھا کہ انکی زندگی میں بہت بڑی تبدیلی آگئی ہے، ماضی کو خیر باد کہہ کر نئی منزل کی طرف رواں دواں ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ حلقے عمران سے میری شادی کی بات کو مذاق سمجھ رہے ہیں، ان کیلئے میرا پیغام یہ ہے کہ میں سو فیصد سنجیدہ ہوں، عمران اور میری جوڑی دنیا کی سب سے کامیاب جوڑی ہوگی کیونکہ وہ بھی میری طرح نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، عمران کو مجھ سے بہتر لڑکی مل ہی نہیں سکتی ہے،یہ میری پہلی اور آخری رخصتی ہوگی۔

0 comments: